وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سروسز چیفس سے ٹیلیفونک گفتگو ،عیدالفطر کی مبارکباد دی

جمعرات 5 مئی 2022 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سروسز چیفس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کو بھی ٹیلیفون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔