
محکمہ زراعت پنجاب کی بہاریہ سورج مکھی کی برداشت و سنبھال کے متعلق سفارشات جاری
جمعہ 13 مئی 2022 23:26
(جاری ہے)
اس وقت اضافی پانی لگانے سے سورج مکھی کے بیجوں میں بننے والے دانوں کے سائز اور وزن کے باعث پیداوار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں کا بروقت اور متناسب مقدار میں استعمال ضروری ہے۔ نائٹروجنی کھادوں کی آخری قسط پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت استعمال کرنے سے پیداواری نتائج میں بہتری آتی ہے۔سورج مکھی کی فصل پکنے کے مراحل پر ہوتی ہے تو اس کو پرندے بالخصوص طوطا کافی نقصان پہنچاتا ہے۔ پرندوں کا حملہ عام طور پر صبح یا شام کے وقت زیادہ ہوتا ہے ان اوقات میں فصل کی خصوصی رکھوالی کی جائے۔فصل کو بلاک کی صورت میں کاشت کرنے سے پرندوں کے نقصان سے خاصی حفاظت ہوتی ہے۔ فصل کو بلاک کی صورت میں مچان بنا کر رکھوالی کی جائے۔ اس طرح پرندے دور سے نظر آجاتے ہیں اور انہیں پٹاخوں وغیرہ سے ڈرانا آسان ہوجاتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ فصل پکنے کے شروع کے دنوں میں پرندوں کو بھگانے کا انتظام کیا جائے کیونکہ اگر پرندوں کو ایک بار سورج مکھی کے بیج کھانے کی عادت پڑ جائے تو پھر ان کو فصل سے بھگانا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔جب سورج مکھی کے پھولوں کی پشت سنہری ہوجائے، پتیاں زرد اور خشک ہو کر گر جائیں، سبز پتیوں کا تقریبا آدھا حصہ بھورا اور بیج پک کر سخت ہوجائیں تو فصل برداشت کیلئے تیار ہوجاتی ہے۔ کمبائن ہارویسٹر میسر ہونے کی صورت میں دی گئی نشانیاں ظاہر ہونے کے پانچ چھ دن بعد فصل برداشت کرلیں ورنہ پھولوں کو درانتی سے کاٹ دیا جائے۔ ان پھولوں کو 3سے 6دن تک دھوپ میں خشک کرنے کے بعد تھریشر سے بیجوں کو پھولوں سے الگ کرلیں۔ اگر تھریشر میسر نہ ہو تو ترپال، دری یا صاف اور خشک جگہ پر ڈنڈوں کی مدد سے بیج نکال لیں۔ ان بیجوں کو چھاج یا صفائی کرنے والی مشینوں کے ذریعے اچھی طرح صاف کر لیں۔ سورج مکھی کی مارکیٹ میں زیادہ قیمت حاصل کرنے یا سٹور میں ذخیرہ کرنے کیلئے بیجوں میں نمی کی مقدار تقریبا 8 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ مارکیٹ میں لے جاتے وقت اس میں کچرا 2 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ورنہ قیمت کم ملے گی۔مزید زراعت کی خبریں
-
آم کی پیداوارکے لحاظ سے پاکستان دنیا کاساتواں بڑا ملک ہے،محکمہ زراعت
-
پام آئل کی درآمد رواں سال کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے ،بھارتی ڈیلرز
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
برائلر گوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
برائلرگوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوںمیں اضافے کا رجحان
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
گندم خریداری مہم ، محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن نے مجموعی طور پر 578488.233میٹرک ٹن گندم خرید لی،ڈی ڈی فوڈ
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کاٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ ،1400 کلو ناقص گوشت تلف کر دیا گیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ
-
محکمہ زراعت کے کپاس و دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے لٹریچر کی تقسیم شروع
-
ملک جس معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے ان حالات میں ہمیں اپنے ذاتی کاروباری نفع و نقصان سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دینی ہے، ملک سہیل طلعت
-
ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 17.21 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.