یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور ٹامس نکلاسن کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

جمعہ 13 مئی 2022 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور ٹامس نکلاسن دفتر خارجہ پہنچے تو وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے خصوصی ایلچی کا ستقبال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر نقطہ نظر اور خدشات کا اظہار کیا۔افغانستان میں استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔