
عمران خان کے دستخط والی قمیض کی فروخت کیلئے 6 کروڑ روپے کی پیش کش ہو چکی
عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری ہونے کے بعد اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتا، یقین نہیں آ رہا تھا کہ سچ میں اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہوں، خان صاحب نے دل سے تعلیم پر توجہ دینے کی ہدایت کی، انشاء اللہ ان کی بات کبھی رد نہیں کروں گا: عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری ہونے کے بعد ابوبکر کا اردو پوائنٹ کو خصوصی انٹرویو
محمد علی
ہفتہ 14 مئی 2022
00:50

(جاری ہے)
شہباز گل نے بتایا کہ وہ اردو پوائنٹ کی ویڈیوز دیکھتے رہتے ہیں۔
ابوبکر نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی تو لگ رہا تھا کہ جیسے میں خواب دیکھ رہا ہوں، ملاقات کے وقت کانپ رہا تھا، وہاں موجود عمران اسماعیل نے کہا کہ اس بچے کو یقین ہی نہیں آ رہا کہ یہ عمران خان کے سامنے موجود ہے۔ ابوبکر نے بتایا کہ خان صاحب نے دل سے تعلیم پر توجہ دینے کی ہدایت کی، انشاء اللہ ان کی بات کبھی رد نہیں کروں گا۔ جبکہ عمران خان کے دستخط والی قمیض کے حوالے سے ابوبکر کا کہنا ہے کہ انہیں اس قمیض کی فروخت کیلئے اب تک 6 کروڑ روپے کی پیش کش ہو چکی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا تھا جس میں شریک ہونے والا عمران خان کا دیوانہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔رانا محمد ابوبکر نامی بچہ لکی مروت سے عمران خان کی محبت میں ایبٹ آباد پہنچا لیکن عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے زاروقطار روتا رہا۔اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک دن قبل پتہ چلا کہ عمران خان ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔میں رات کو دو بجے ہی پہنچ گیا تھا لیکن کسی نے عمران خان سے ملنے نہ دیا۔میری خواہش ہے کہ کوئی مجھے ایک بار عمران خان سے ملوا دے۔ بچہ زاروقطار روتے ہوئے اور ہاتھ جوڑ کر فریاد کرتا رہا کہ مجھے ایک بار عمران خان کے پاس جانے دو۔اردو پوائنٹ پر بچے کا انٹرویو اتنا وائرل ہوا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بچے کی عمران خان سے ملاقات کروانے کی ٹھان لی۔بچے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عمران خان نے بھی ملاقات کے لیے بنی گالا بلا لیا اور بالاآخر آج رانا محمد ابوبکر عمران خان سے ملنے میں کامیاب ہو گیا۔عمران خان کے آفیشنل پیج سے ابوبکر کی عمران خان سے ملاقات کی ویڈیو شئیر کی گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ابوابکر زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہونے پر بہت خوش تھا اور عمران خان سے ملاقات کے وقت بھی ابوبکر کی آنکھیں نم تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ابوبکر عمران خان سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھتا ہے تو وہ کھڑے ہو کر اسے سراہتے ہیں اور ابوبکر کے ساتھ تصویر بھی بنواتے ہیں۔عمران خان نے ابوبکر کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اسے پی ٹی آئی میں شامل کریں گے۔انہوں نے بچے کی تعلیم سے متعلق بھی استفسار کیا اور کہا کہ تم نے بڑے ہو کر بہت کام کرنے ہیں۔چئیرمین تحریک انصاف نے ابوبکر کو آٹوگراف بھی دیا۔دونوں کی دلچسپ اور جذباتی ملاقات میں مزید کیا ہوا آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
-
تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے
-
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
-
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.