یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 14 مئی 2022 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

یہ ایوان عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال پر انکے اہلخانہ اور یو اے ای کے عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔پاکستان ایک سچے،ہمدرد اور مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔شیخ محمد بن زاید الہیان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔یہ ایوان شیخ محمد بن زاید النہیان کی مغفرت کیلئے دعاگو ہے۔