ضلع ویسٹ پولیس کی منشیات اور گٹکا ماوا فروش ملزمان کیخلاف کارروائیاں،5 منشیات فروش ، 3 مضر صحت گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار

اتوار 15 مئی 2022 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) ضلع ویسٹ پولیس نے منشیات اور گٹکا ماوا فروش ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات فروش اور 3 مضر صحت گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار کرلئے۔ ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا کے مطابق تھانہ اورنگی پولیس نے مطلوب منشیات فروش ملزم غلام حسین عرف کانا ولد حبیب حسین کو 500گرام چرس اور نقدی سمیت گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروش ملزمان حسن عرف فوجی ولد خان معین اور جہانگیر حسین ولد ریاض حسین کو وافر مقدار میں کرسٹل، چرس اور نقدی سمیت گرفتار کیا۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش ملزمان محمد مومن ولد مستقیم اور ظفر علی ولد رجب علی کو 185گرام چرس اور نقدی سمیت گرفتار کیا۔تھانہ اقبال مارکیٹ، منگھوپیر اور پاکستان بازار پولیس نے تین گٹکا ماوا فروش ملزمان بنام محمد ندیم ولد یسین، راف ولد حاجی زرگل اور سرفراز ولد حسین جونیجو وافر مقدار میں تیار/غیر تیار گٹکا ماوا اور چھالیہ سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلئے جبکہ تفتیش جاری ہے۔