وزیراعظم شہباز شریف لندن کا چھ روزہ دورہ مکمل کر کے براستہ ابوظہبی وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات ،اہم پارٹی میٹنگ کے لئے 11مئی کو وفدکے ہمراہ لندن روانہ ہوئے تھے وزیراعظم لندن سے ابو ظہبی پہنچے جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ابو ظہبی کی قیادت سے تعزیت کی

اتوار 15 مئی 2022 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن کا چھ روزہ دورہ مکمل کر کے براستہ ابوظہبی وطن واپس پہنچ گئے۔شہباز شریف کے خصوصی سرکاری طیارے نے اسلام آباد کی بجائے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 11 مئی کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات اور اہم پارٹی میٹنگ کے لیے وفد کے ہمراہ لندن گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لندن سے ابو ظہبی پہنچے جہاں انہوں نے ابو ظہبی کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ابو ظہبی کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے تعزیت کی۔تعزیتی اجلاس میں شاہی خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ پاکستانی سرکاری وفد بھی شامل تھا۔وزیراعظم شہباز شریف اتوار کی شام ابو ظہبی سے پاکستانی سرکاری طیارے میں وطن واپس روانہ ہوئے۔نجی ٹی وی نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کرنا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو لاہور کی طرف موڑ دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے طیارے نے رات 9 بجکر 42 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔