میرج ایکٹ کی خلاف ورزی، میرج ہال سربمہر،ایک شخص گرفتار

منگل 17 مئی 2022 12:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ملتان کی ڈویژنل انتظامیہ نے ڈویژن بھر میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک شخص کوگرفتار کرکے میرج ہال سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنرملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر میرج ہال میں ون ڈش احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف میرج ہالز کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران میرج ہالز میں زیادہ تر خلاف ورزی ون ڈش اور وقت کی پابندی کی ریکارڈ کی گئیں ۔کمشنرملتان نے کہاکہ میرج ہالز انتظامیہ اورشہری حکومتی احکامات پر ہرصورت عملدرآمد کویقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک شخص کوگرفتار کرکے میرج ہال کوسربمہرکردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ اور تین ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔