سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

عدالت نے نیب کو حفیظ شیخ کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا، ان کے خلاف نیب کی جانب سے نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا

Umar Nawaz عمر نواز منگل 17 مئی 2022 14:17

سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور ..
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 مئی 2022ء ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر خزانہ سابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی دس روز کی حفاطتی ضمانت منظور کی ہے۔عدالت نے نیب کو حفیظ شیخ کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا ہے، عدالت کا حفیظ شیخ کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے حفیظ شیخ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے،ان کے خلاف نیب کی جانب نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل نیب نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی تھی، حفیظ شیخ و دیگر افراد پر قومی خزانے کو11 ملین امریکی ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے، حفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آرعبداللہ یوسف، سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف شکایات، انکوائریز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریجنل بورڈ نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر 2 ریفرنسز دائر کرنے اور 2 شکایات کو انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو کے افسران و عہدیداران اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی، سابق ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ ملزم غلام مصطفی پھل، ڈپٹی کمشنر اور ای ڈی او  آصف میمن اور دیگر قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کی نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں۔

اسی طرح نیب اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی تھی، حفیظ شیخ و دیگر افراد پر قومی خزانے کو 11 ملین امریکی ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے، حفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آرعبداللہ یوسف، سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں بھی ملوث ہیں۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں بورڈ نے ڈپٹی کمشنر، ضلع غربی کراچی ملزم فیاض سولنگی اور دیگر کیخلاف انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے، بتایا گیا کہ فیاض سولنگی پر کرپشن اور بدعنوانی میں کا الزام ہے۔