پاکستان پولیس کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آصف رضا قادری

جمعرات 19 مئی 2022 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) امن وامان کے حوالیسے سندھ پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی جانب سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے اظہار خیال ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس ملک کے تحفظ اور اس کی سلامتی کے حوالے ہر شہری کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہے،ہم سندھ پولیس کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ علمائے اکرم سمیت ہر محب وطن شہری ملکی سلامتی اور اس کے دفاع کے لیئے اپنے ادراوں کے ساتھ ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،موجودہ حالات کے پیش نظر تمام ائمہ اکرام اور مختلف شعباہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات وتاجران اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اپنے اپنے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کی سلامتی اور اس کے دفاع کے لئیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنی یکجہتی اور اجتماعیت سے ملک و قوم کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک ملاسکے،ہم یہ سمجھتے ہیں موجودہ ملکی سیاسی،و معاشی صورتحال کے پیش نظر ہم سب کو اس عظیم مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور بالخصوص اس کی ترقی وخوشحالی کے لیئے مثبت ادا کرنا ہے،اور ہمیں دشمنوں کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے،اورافواج پاکستان سمیت ملکی سلامتی کے تمام اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو اپنی سیاسی،سماجی،فلاحی، قومی ذمہ داریوں اور فہم و فراست کے ذریعے ناکام بنانا ہے،تاکہ دشمنانان اسلام و پاکستان کے ناپاک عزائم خاک آلود ہوں،امن وامان سے متعلق منعقدہ اجلاس کے اختتام پر مذہبی رہنما آصف رضا قادری نیایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو اجرک اور مہر نبوت کا تحفہ پیش کیا،اس موقع پر تمام ڈسٹرکٹ کیڈی آئی جی،ایس ایس پی،اور بالا افسران سمیت ممبر پیس کمیٹی ناصر حسین خان،مرکزی رہنماپاکستان سنی تحریک مبین قادری،رہنمامیلاد الائنس پاکستان سلیم خان قادری ترابی،مفتی بلال قادری،علامہ جمیل امینی،سید مسرور ہاشمی،محمد خالد نور،محمد سلیم عطاری،سلیم الدین راجپوت،ودیگر علمائے اکرم ،تاجر برادری،اور معزز شخصیات بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :