جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی
دہشتگردی کے واقعے میں39 سالہ حوالدارسانور شہید ہوگئے، ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2022 19:54
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، گاڑی ٹکرانے کا دہشتگردی کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں پیش آیا، دہشتگردی کے واقعے میں جہلم کے رہائشی انتالیس سالہ حوالدارسانور شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اسی طرح آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.