پاکستان کا بحران کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، سردار بابر عباسی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان کا بحران کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس لئے سیاستدانوں کو ملک کے موجودہ بحران کے حل کے لئے اداروں کی جانب دیکھ نے کے بجائے خود اعتمادی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار معروف کشمیری رہنما سردار بابر عباسی نے کراچی سٹیزن کونسل کے سربراہ محفوظ النبی خان کی مقامی ہوٹل میں منعقدہ عید ملن تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے شہر قائد میں حالیہ ہے درپے دہشت گردی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لئے متاثرین کو فوری مالی معاوضہ دینے اور سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے فی الفور اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر محفوظ النبی خان نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور فوجداری مقدمات کے ریکارڈ کے تحفظ کے لئے از خود نوٹس کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریفرنس پر فیصلہ کن کارروائی بروقت ہو جاتی تو بحران میں سنگینی نہ پیدا ہوتی انہوں نے کہا کہ علما و صوفیاء، ادیب، دانشور، شاعر، صحافی، اقتصادی ماہرین اور وکلاء کو چاہئے کہ ملکی معاشی و سیاسی و دیگر بحران و مسائل کے خاتمے کے لئے میدان میں نکلیں عید ملن میں محمد اسلم خان، محمد حلیم خان غوری، خواجہ شرف الدین، سید نسیم شاہ، عمران قریشی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، علی کرار نقوی، ولی احمد، بابر شیخ، ظفر صدیقی، عارف خان، یاسین مہران والا، وسیم خان، حسین الدین رحمانی، اشفاق چشتی نظامی، توصیف علی شاہ، اکبر علی سنجوانی، عرج شاہ، طلعت خان، محب محمد اجمل، اسلم خان فاروقی و دیگر نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ شہر کراچی کے ساتھ متعصبانہ رویہ اب مزید برداشت نہیں کریں گے اور کراچی کو اہمیت دو کے ون پوائنٹ ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔