پی ٹی آئی کے منحرف اراکین ڈی سیٹ ، پنجاب اسمبلی میں نئی نمبر گیم سامنے آگئی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کی نئی صورتحال سامنے آگئی ،چار آزاد ارکان کا ووٹ اہمیت کا حامل ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے کل ارکان 371 ہیں، 25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد 346 کا ایوان رہ گیا ہے، نئی صورتحال کے بعد صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 158 ووٹ رہ گئے ہیں،ڈی سیٹ ہونے والوں میں 5 ارکان مخصوص نشستوں پر تھے، الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کو یہ پانچ نشستیں فوری نہیں ملیں گی بلکہ 20نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد ایوان کا تناسب طے ہوگا۔

پنجاب اسمبلی میں (ق)لیگ کے 10 ارکان اسمبلی ہیں، مسلم لیگ (ن)کے 165 اور پیپلز پارٹی کی7 ارکان ہیں، پنجاب اسمبلی میں 4 آزاد ارکان اور ایک رکن راہ حق پارٹی کا ہے۔صوبائی اسمبلی میں (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحادیوں کی تعداد 177 بنتی ہے، مسلم لیگ (ن)کے 4 منحرف ارکان اگر اس اتحاد کے ساتھ نہ ہوں تو ووٹ 173 رہ جائیں گے۔نئی صورتحال میں آزاد ارکان کا ووٹ بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔