کانز فیسٹول، پوجا ہیگڑے کو مشکلات کا سامنا

خصوصی طور پر تیار کیے گئے کپڑوں، سامان کا بیگ گم ہوگیا لله

ہفتہ 21 مئی 2022 10:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) سائوتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پوجا ہیگڑے کیساتھ کانز فلم فیسٹول میں ایسا کیا ہوا کہ وہ دن بھر بھوکی اور پریشان رہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31سالہ پوجا ہیگڑے جو پہلی بار کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں،اٴْن کے ساتھ کانز فرانس پہنچنے پر ایسا واقعہ پیش آیا کہ وہ رو بھی نہیں سکیں بلکہ وہ اور اٴْن کی ٹیم دن بھر بھوکی اور پریشان رہی۔

ہوا کچھ یوں کہ پوجا ہیگڑے اپنی ٹیم کے ہمراہ کئی توقعات کے ساتھ پہلی کانز فلم فیسٹول میں شرکت کیلئے پہنچی تو ایونٹ میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کپڑوں اور سامان پر مشتمل بیگ گم ہوگیا۔خوبرو اداکارہ نے شاندار لباس میں گزشتہ روز کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر اپنے حسن جلوے بکھیرے، تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا کہ یہاں کے پہلے سفر میں وہ اپنے تمام کپڑے اور میک اپ کا سامان کھو بیٹھیں۔

(جاری ہے)

کانز میں انٹرویو کے دوران پوجا ہیگڑے نے انکشاف کیا کہ فوری طور پر کانز فلم فیسٹول میں بہترین ڈیبیو کیلئے ضروری چیزوں کا بندوبست کیا گیا، میری ٹیم نے اٴْس وقت تک کچھ نہیں کھایا جب تک میں ریڈ کاپٹ پر نہیں پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ کانز پہنچنے پر ہم نے بالوں کی تیاری، میک اپ اور لباس پر مبنی بیگ کھودیا تھا، شکر ہے کچھ زیوارت میں اپنے ہینڈ بیگ میں رکھ کر لائی تھی۔

پوجا ہیگڑے نے یہ بھی کہا کہ ہم اترے تو ہمارے پاس کچھ بھی نہیں، بلکہ ہم اس واقعے پر رو بھی نہیں سکتے تھے، دراصل ہمارے پاس اس کے لیے بھی وقت نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ میرا منیجر گھبرایا ہوا تھا، لیکن میں نے کوئی بات نہیں کی، ٹھیک ہے چلو اب گاڑی میں بیٹھتے ہیں، پھر ہم نے ایونٹ کے لیے لباس تلاش کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ میری ٹیم نے اس دوران بالوں، میک اپ اور لباس سے جڑی ہر چیز ڈھونڈی، ہم نے اس دوران ناشتہ کیا نہ ہی دوپہر کا کھانا کھایا بلکہ میں نے ریڈ کاپٹ کے بعد ڈنر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک مسئلہ تب پیدا ہوا جب پتا چلا کہ میرے ہیئر اسٹائلسٹ کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے، لیکن میرے ساتھ موجود ٹیم نے اسے بھی ممکن بنایا۔

متعلقہ عنوان :