محکمہ انسداد منشیات کا مختلف شہروں میں کریک ڈائون ،6ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 مئی 2022 15:03

محکمہ انسداد منشیات کا مختلف شہروں میں کریک ڈائون ،6ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) محکمہ انسداد منشیات نے سیکورٹی اداروں کے ہمراہ ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے خاتون سمیت 6ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق این ایف پنجاب نے لاہور میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 7.853کلوگرام منشیات برآمد کر کے 1ملزم اوربند روڈ، محلہ رضوان پارک میں واقع مکان سے 7.2 کلوگرام ہیروئن 373گرام آئس اور 280 گرام افیون برآمد کرکے باسط مقبول نامی ملزم گرفتار کے انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اے این ایف اسلام آباد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے دوحہ روانہ ہونےوالےسرگودھاکے رہائشی غلام مصطفیٰ نامی مسافر کے قبضے سے مٹھائی کےڈبوں میں چھپائی گئی 1.3کلوگرام چرس اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سوزوکی کلٹس کارسے43.2کلوگرام چرس اور18کلوگرام افیون برآمد کرکے بونیر کے رہائشی اکبرخان ، نور رحمان اور اقصیٰ نامی خاتون سمیت 3 ملزمان سیرینہ ہوٹل کےقریب ریاض خان نامی شخص سے 6کلوگرام چرس برآمدکر کے تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔