گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول بہار کالونی کیمپس لیاری کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

روٹری کلب آف کراچی کوسٹل سٹی کی جانب سے کامیاب طلبہ و اساتذہ اکرام میں انعامات کی تقسیم کیئے گئے

پیر 23 مئی 2022 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول بہار کالونی کیمپس لیاری کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کے نتائیج کا اعلان،روٹری کلب آف کراچی کوسٹل کی جانب سے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی پر طلبہ اور قابل اساتذہ میں انعامات بیسٹ پر فارمنس طلبہ میں میڈل اور نقدم انعامات بھی دیئے گئے اس موقع پر روٹری کلب آف کراچی کوسٹل سٹی کے صدر خرم شہزاد،سال 2022-23کے لئے منتخب صدر جاوید احمد،سیکریٹری محترمہ انیتا انعام،نامزد صدر 2023-24ہارون قیصر،خزانچی ثاقت گڈلک،سابق صدر و ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر سہیل امین،ڈاکٹر مصدق آرائیں اور فلک ظفر بھی موجود تھے۔

تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل روٹری کلب سلیم را نے طلبہ اور اساتذہ اکرام میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل اسکول افتخار حسین شاہ کی سربراہی میں اساتذہ اکرام نے شاندار پروگرام ترتیب دیا جس میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمی،ٹیبلو اور تقاریر پیش کئے اس موقع پر ماحولیاتی الودگی کے اسباب اور اس کے تدارک کے حوالے سے آگاہی اور انسانی جسم میں گردے کے متعلق آگاہی اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سلیم را نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ حصول علم میں دل لگا کر محنت کریں علم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم جدید دور کا مقابلہ کرسکتے ہیں را سلیم نے پرنسپل افتخار حسین شاہ اور ان کی ٹیم کی شاندار تعلیمی پالیسی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ فروغ علم کے حوالے سے ان کی کاوشیں جاری رہیں گی اس موقع پر انہوں نے روٹری کلب آف کراچی کوسٹل سٹی کی جانب سے تعلیم صحت سمیت معاشرے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :