Live Updates

عمران خان جمہوری طریقے اپنائیں اور حکومت کے ساتھ تصادم سے گریز کریں، سینیٹر پرویز رشید

منگل 24 مئی 2022 01:00

اسلام آباد، 23 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) سینیٹر پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے کہا کہ وہ جمہوری طریقے اپنائیں اور حکومت کے ساتھ تصادم سے گریز کریں۔پیر کو نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں اور موجودہ حکومت کے ساتھ تصادم سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی سیاسی معاملات کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حق میں تھیں لیکن اب وہ آئینی مدت پوری کرنے پر اصرار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کے تعاون سے ملک کے وسیع تر مفاد میں کام جاری رکھے گی۔انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ ملک کی خاطر غیر جمہوری طریقوں سے گریز کریں۔ سینیٹر پرویز رشید نے تجویز دی کہ عمران خان بطور اپوزیشن لیڈر اسمبلیوں میں بیٹھیں اور سیاسی معاملات پارلیمانی فورم کے ذریعے حل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں اور مریم نواز نے عوامی اور ملکی مفاد میں مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات