تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ،شہراقتدار میں سیکیورٹی سخت ، اسلام آباد میں 22 ہزار سیکیورٹی اہلکار کر دیئے گئے

بدھ 25 مئی 2022 13:43

تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ،شہراقتدار میں سیکیورٹی سخت ، اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر شہراقتدار میں سیکیورٹی سخت کر تے ہوئے اسلام آباد میں 22 ہزار سیکیورٹی اہلکار کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،فیض انٹرچینج کو بھی کینٹنرز لگا کر سیل کر دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے اسلام آباد چوک سے بند ، ٹریفک کو متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ پرموڑا گیا ۔ ذرائع کے مطابق :ریڈ زون کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا،ریڈ زون میں جانے اور آنے کے لئے مارگلہ روڈ کھلا رہا۔مری روڈ ، قائداعظم یونیورسٹی روڈ ، بری امام جانے والے راستے بھی سیل کئے گئے ،ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند کر دیئے گئے ، جڑواں شہروں میں :شاہراہؤں کی بندش سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا