اوپن یونیورسٹی کے لانگ مارچ کے دوران ملتوی شدہ پرچے 23جون کو لئے جائیں گے،کنٹرولر امتحانات

جمعرات 26 مئی 2022 12:44

اوپن یونیورسٹی کے لانگ مارچ کے دوران ملتوی شدہ پرچے 23جون کو لئے جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لانگ مارچ کے دوران ملتوی شدہ پرچے 23جون کو لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے لانگ مارچ کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 25مئی کو بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی ایس، بی ایڈ(او ڈی ایل)پروگراموں کے امتحانات ملک بھر میں ملتوی کئے تھے، شعبہ امتحانات نے اِن پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، 25مئی کو ملتوی شدہ پرچے اب 23جون کو لئے جائیں گے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخوں کے لئے کارآمد ہونگے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ایم اے /ایم ایس سی پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15جون تک جاری رہیں گے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ(www.aiou.edu.pk)پر دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم صرف آن لائن موڈ کے تحت جمع کیا جاسکتا ہے۔