سلمان تاثیر اور نیہا راجپوت کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآگئی

گزشتہ ماہ شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی

جمعہ 27 مئی 2022 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اہلیہ و ماڈل نیہا راجپوت کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔نیہا راجپوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے بیٹے شاویز علی تاثیر کی پہلی تصویر شیئر کی۔تصویر میں نیہا راجپوت کا بیٹا سکون سے سو رہا ہے اور اس نے اپنی والدہ کی انگلی پکڑی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیہا راجپوت نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس ننھے فرشتے کی گھر میں آمد، دٴْنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم اس جوڑے نے بیٹے کی پیدائش پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اب پہلی بار ماڈل نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔خیال رہے کہ شہباز تاثیر نے گزشتہ برس دسمبر میں ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی۔