بلوچستان پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن تمام پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کے بے خوف وخطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے ، عمر حمید خان
جمعہ 27 مئی 2022 23:51
(جاری ہے)
اجلاس کے شرکاء میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی ، آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین جمالی ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی جی عمر شاہداور قانون نافذکرنے والے ادارے موجود رہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ 32ضلعوں میں 5226 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جس میں تقریباً 2000 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 1917 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ان اضلاع میں ووٹرز کی تعداد 3552398 ہے۔جبکہ امیدواروں کی تعداد 16195ہے جن میں 132 خواتین بھی شامل ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولنگ کے عملے ، پولنگ اسٹیشنوں اورعوام کی سکیورٹی کے لئے 32اضلاع میں 45436 پولیس کی نفری تعینات کی جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کی geolocating بھی کر لی گئی ہے۔ حساس اضلاع میں خصوصی طور پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن جناب عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت صاف، شفاف ، غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ جبکہ 220کے تحت انتظامی معاملات میں معاونت انتظامیہ ودیگر ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی سکیورٹی اور آبزرور کی معاونت کا خصوصی دھیان رکھا جائے ۔ خواجہ سراء ، اقلیتوں ، معذروں ، بزرگ شہریوں اور حاملہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کے معاملے میں پولنگ عملہ اور انتظامیہ ترجیح دے۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.