کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت کیمیا نظری میٹرک سائنس (پرچہ دوم) اور شام کی شفٹ میں اسلامیات لازمی، اخلاقیات لازمی کے پرچے

جمعہ 27 مئی 2022 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جمعہ کے روز کیمیا نظری میٹرک سائنس (پرچہ دوم) اور شام کی شفٹ میں اسلامیات لازمی، اخلاقیات لازمی کے پرچے لئے گئے۔ جمعہ کو نقل میں ملوث 41امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں درج ہوئیں۔

(جاری ہے)

قائم مقام سیکریٹری سید محمد علی شائق اور ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد نے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران قائدین گورنمنٹ سیکنڈری اسکول پی ای سی ایچ ایس سے 1امیدوار کو اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1پی ای سی ایچ ایس سے 3امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا،اس موقع پر قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق اور دیگر افسران نے بھی مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے۔

تفصیلات کے مطابق دی میٹرو پولیٹن اکیڈمی گلستان جوہر سے ویجلینس ٹیم نے 1امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری سے ویجیلنس ٹیم نے 5امیدواروں کو،علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا سے ویجیلنس ٹیم نے 3امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی سے ویجیلنس ٹیم نی12امیدواروں اور گورنمنٹ بوائزسیکنڈری اسکول کے ایریا کورنگی سے ویجیلنس ٹیم نی16امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا