یونیورسٹی آف ساہیوال طلباء کے دو گروپوں میں تصاد م, مقدمہ درج ,چار طالب علم گرفتار

جمعہ 27 مئی 2022 23:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ساہیوال میں طلباء کے دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ ۔انتظامیہ نے ودنوں گروپوں کے طلباء کے خلاف مقدمہ د رج کرادیاچار طالب علم گرفتار۔واقعات کے مطابق یونیورسٹی آف ساہیوال کے ذیشان علی،شہزاد افضل گروپ کا زین اسد اور حسن محمود گروپ سے کینٹین پر پھڈا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

طلباء کے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو گھونسوں،مکوں اورلاتوں سے مارا اور ایک دوسرے پر تشدد کیا ۔

جب دونوں گروپ یونیورسٹی گیٹ پر آئے تو دونوں گروپوں کے حامی اسلحہ لیکر آگئے اور فائرنگ کی۔جس سے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر امین عابد کی مد عیت میں دونوں گروپوں کے خلاف پولیس سول لائن نے 506۔بی،337۔ایچ ٹو،149,148 ت پ درج مقدمہ کر لیا اورچار طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔