ورلڈ ٹوبیکو سے کے حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میںتقریب ،پانچ لاکھ سے زائد سگریٹس اور بڑی تعداد میں شیشہ کو تلف

ہفتہ 28 مئی 2022 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ورلڈ ٹوبیکو سے کے حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ لاکھ سے زائد سگریٹس اور بڑی تعداد میں شیشہ کو تلف کیا گیا۔تقریب سے ڈائیریکٹر ایکسائز بال اعظم نے کہاکہ اسلام آباد کے تمام ٹوبیکو سیلرز کی ایکسائز اسلام آباد میں کمپیوٹرائز رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ رجسٹریشن کے بعد انھیں قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ کم سن افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے،سکول اور کالج کی حدود میں سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے،غیر ملکی سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے۔ بلال اعظم نے کہاکہ السلام آباد میں 537 مقامات سموک فری زون ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں پبلک پارکس، ہائی رائز بلڈنگز، ہوٹلز ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس بھی سموک فری مقامات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو ٹو بیکو فری کرنے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ سمگل شدہ سگریٹس کے خلاف ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ آپریشن کیا۔ انہوںنے کہاکہ پانچ لاکھ سے زائد سمگل شدہ سگریٹ قبضے میں لیے گئے،اسلام آباد میں سکولوں اور کالجوں کے قریب سگریٹ کی فروخت کو مکمل کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے بعد دوسرے صوبے بھی ٹوبیکو وینڈر ایکٹ لا رہے ہیں،معاشرے کو ٹوبیکو فری کرنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل ہے ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن، ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار عارف، وزارت صحت کی ڈاکٹر ثمرہ مظہر نے بھی خطاب کیا_

متعلقہ عنوان :