وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا احسن اقدام،پنجاب میں تھیلسیمیا سے بچاؤ کیلئے قانون سازی کو عملی شکل دینے کا اصولی فیصلہ

تھیلسمیاسے بچاؤ کیلئے قانون سازی وقت کا تقاضہ ہے،پنجاب حکومت اس ضمن میں تیزی سے اقدامات کرے گی‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 31 مئی 2022 22:39

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا احسن اقدام،پنجاب میں تھیلسیمیا سے بچاؤ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) وزیراعلی حمزہ شہباز کا احسن اقدام،پنجاب میں تھیلسیمیا سے بچاؤ کے لیے قانون سازی کو عملی شکل دینے کا اصولی فیصلہ -وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہیکہ تھیلسمیا سے بچاؤ کے لیے قانون سازی وقت کا تقاضہ ہے۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں تیزی سے اقدامات کرے گی۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے پروگرام کا دائرہ بڑھانے کی بھی منظوری دے دی-وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے سندس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں اور ڈونر ز نے ملاقات کی-وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے گرانٹ دگنا کرنے کی منظوری دی اور کہا کہ حکومت پنجاب سندس فاؤنڈیشن میں لیب ایکوپمنٹ کے لئے بھی معاونت کرے گی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے ہسپتال کی تعمیر میں تعاون کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیئے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی دیکھ بھال اور علاج میں معاونت کار ثواب ہے۔

(جاری ہے)

معصوم مریض بچوں کا خیال رکھناہمارا فرض ہے۔علاج کے لئے ہر ممکن معاونت کرینگے۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تھیلیسیمیا مریضوں کے لئے 1100 خون کی بوتلیں عطیہ کرنے پرتاجر رہنما بابر محمود کو تعریفی سند دی-وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کرنے والوں میں سہیل وڑائچ، خالد عباس ڈار،سندس فاؤنڈیشن کے صدر یاسین خان اور دیگر شامل تھی- صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، علی رضا،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ۔سیکرٹری صحت بھی اس موقع پر موجود تھی-