
وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اورسبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کا حکم
ہر دکان پرنرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرانے کی ہدایت، مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی ہوں گی، سبزی منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جائے
ثنااللہ ناگرہ
منگل 14 اکتوبر 2025
21:56

(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا کہ ایپ کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا۔
سبزیوں، دالوں کے سٹاک،آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔ پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔ سبزی منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکاربازار/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا۔ مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سوئیپر استعمال کیے جائیں گے۔ 3لاکھ 68 ہزار شاپس پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ 48 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیے گئے، 321 ایف آئی آردرج کی گئی اور 4607 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ اجلاس میں رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز اور تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہئیں۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔
مزید اہم خبریں
-
اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
-
پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب
-
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے
-
افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ
-
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
-
صنفی برابری کی جدوجہد میں چین کا کردار قابل تحسین، امینہ محمد
-
جنگ زدہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، یو این ادارے
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اورسبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کا حکم
-
خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا رہے گا
-
پنجاب پولیس کا حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لینے کا دعوٰی
-
ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا
-
پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی سے 506.7ارب روپے حاصل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.