تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک بلے باز بننا خواب ہے : بابر اعظم
اگر آپ تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 بننا چاہتے ہیں تو خود کو فٹ رکھنا ہوگا، اب بیک ٹو بیک کرکٹ ہوتی ہے ، اس کیلئے آپ کو اضافی فٹ ہونے کی ضرورت ہے: قومی کپتان
ذیشان مہتاب جمعہ 3 جون 2022 15:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر آپ تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 بننا چاہتے ہیں تو آپ کو خود کو فٹ اور ٹریک پر رکھنا ہوگا۔
اب بیک ٹو بیک کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور گیپ کم ہوتا ہے، اس کے لیے آپ کو اضافی فٹ ہونے کی ضرورت ہے ،یہ وہ چیز ہے جس کی میں تیاری کر رہا ہوں، یہ وائٹ بال میں اچھا چل رہا ہے اور امید ہے کہ میں ٹیسٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں گا۔ بابر اعظم 8، 10 اور 12 جون کو کھیلی جانے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز سے پہلے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کے کیمپ میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے تین ون ڈے گزشتہ دسمبر میں ملتوی کردیئے گئے تھے۔ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 2-1 سے ون ڈے سیریز جیت کر اپنی مضبوط وائٹ بال فارم کو جاری رکھا۔ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ سٹار بلے باز تھے کیونکہ ان کی اوسط 142.5 تھی اور انہوں نے 116.8 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ بطور ایک ٹیم اور کپتان آپ سیریز میں کلین سویپ کے بارے میں سوچتے ہیں چاہے مخالف کوئی بھی ہو۔ شدید گرمی سے بچنے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچز ملتان میں مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔ تین ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں جس میں دونوں ٹیمیں اہم پوائنٹس کا تعاقب کرتے ہوئے ٹاپ 8 میں جگہ حاصل کرنے کی صورت میں خود بخود کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے لیے کوالیفائی کرلیں گی ، اس وقت ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے اور پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.