Live Updates

عمران خان کے پاکستان مخالف بیانات ‘ پیپلز ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

اتوار 5 جون 2022 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2022ء) پیپلز ٹریڈرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے سابق صدر آصف علی زرداری اور صوبائی قیادت کی ہدایت پر گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے عمران خان کے پاکستان مخالف بیانات کے خلاف پاکستان کھپے احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت پیپلز ٹریڈرز ایسوسی خیبر پختونخواہ کے صدر سکندر اقبال سیکرٹری اطلاعات شاہد خان، سنیئر نائب صدر محمد ریاض خان پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات طارق رحیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ خواتین ونگ کی صوبائی صدر سنیٹر روبینہ خالد نے خواتین ونگ کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی پاکستان کھپے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے عمران خان کے ملک مخالف بیانات کے حوالے سے پاکستان کھپے نعرے درج تھے شرکاء نے پاکستان کے اداروں کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات