
تمباکو جیسی غیر ضروری مصنوعات پر ٹیکس نہ بڑھانے کا کوئی جواز نہیں ہے، خلیل احمد ڈوگر
منگل 7 جون 2022 20:53
(جاری ہے)
"تمباکو ٹیکس: بھاری آمدنی کا بڑا ذریعہ" کے عنوان سے یہ سیشن ایک ایسے وقت میں منعقد کیا گیا جب پاکستان میں پیٹرولیم، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور حکومت اشیائ ضرورت کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو قابو میں رکھنے سے قاصر ثابت ہو رہی ہے۔
سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کمپین فار ٹوبیکو فری کڈزکے کنٹری ہیڈ ملک عمران کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان نے بارہا کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے غیر مقبول فیصلے کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔ ریاست کے خزانے کو بھرنے کے لیے حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے اور درآمدات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن آمدنی کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک کو ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا۔ ملک عمران نے تمباکو پر ٹیکس لگانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پچھلے 4 سالوں سے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ جمود کا شکار ہے۔ تمباکو کے استعمال سے سالانہ 615 ارب کا معاشی بوجھ پڑتا ہے جو کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 1.6 فیصد ہے جبکہ تمباکو کی صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی 120 ارب ہے۔ یہ صورتحال فوری طور پر ٹیکس میں اضافے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے کم نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر سپارک کے پروگرام مینجر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ تمباکو جسی غیر ضروری اور خطرناک مصنوعات پر ٹیکس نہ بڑھانے کا کوئی جواز نہیں ہے جو کہ ہر سال 170,000 اموات کا سبب بنتی ہیں۔ پاکستانی سگریٹ نوش اپنی ماہانہ آمدنی کا اوسطاً 10 فیصد سگریٹ پر خرچ کرتے ہیں۔ سستی اور آسان استطاعت کی وجہ سے ملک میں روزانہ تقریباً 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔ پاکستان جیسی کمزور معیشت قیمتی انسانی اور مالیاتی وسائل کے اتنے زیادہ نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتی لہٰذا تمباکو کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ صحت عامہ کو محفوظ بنانے اور آمدنی پیدا کرنے کے لیے سب سے مؤثر حکمت عملی ہے۔ سیشن سے اپنے خطاب میں کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق محمود خان نے کہا کہ حکومت کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے تمام فیصلے پاکستان کے بین الاقوامی وعدوں کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔ پاکستان تمباکو کنٹرول پر ڈبلیو ایچ او کے فریم ورک کنونشن کا دستخط کنندہ ہے جس نے پاکستان کو مہنگائی کے مطابق تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کی بارہا سفارش کی ہے۔ حکومت کو اس سفارش پر عمل درآمد کرنے کی فوری ضرورت ہے جس سے نہ صرف بہت زیادہ مطلوبہ آمدنی حاصل ہوگی بلکہ تمباکو کے استعمال میں بھی کمی آئے گی
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
-
سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی
-
لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.