سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈیڑ گھنٹہ کی تاخیرکاشکار،کارروائی کے آغاز میںفوزیہ وہاب اورمنورسہروردی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی

میں اس شہر میں امن کے دعا گو ہوں مگراس ملک کے تمام چوروں کے لئے بد دعا کرنا چاہتا ہوں، جن لوگوں نے شہر کے امن کو تباہ کیاا ن کے لئے بھی بدعا ہی ہوسکتی ہے، فردوس شمیم نقوی

جمعہ 17 جون 2022 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ڈیڑ گھنٹہ تاخیر سے قائم مقام ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میںپیپلز پارٹی کی خاتون رہنما فوزیہ وہاب کی برسی کے موقع پران کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ایوان میں پیپلز پارٹی کے رہنما منور سہروردی کے لئے بھی فاتحہ خوانی ہوئی ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہیںان کے لئے بد دعا کرنا چاہتا ہوں اور جن لوگوں نے شہر کے امن کو تباہ کیاا ن کے لئے بھی بدعا ہی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس شہر میں امن کے دعا گو ہوں مگراس ملک کے تمام چوروں کے لئے بد دعا کرنا چاہتا ہوں۔ فردوس شمیم نقوی کی لمبی بات پر قائم مقام اسپیکر نے ان کا مائیک بند کردیا۔ صوبائی وزیر سید ہ شہلا رضا نے کل فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق شخص کے لئے دعا مغفرت اور زخمیوں کی صحت کے لئے دعاکی درخواست کی جبکہ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ میرے خیال میں فرح گوگی اور ان کے لئے کام کرنے والوں کے لیے بد دعا کرنی چاہیے۔