چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

ہفتہ 18 جون 2022 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2022ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں نیشل کالج و آرٹس(این سی اے) کے پرنسپل ڈاکٹر مر تضی جعفری ،ڈائریکٹر جنرل وال سٹی کامران لاشاری،سیکرٹری آثار قدیمہ ،سیکرٹری بورڈ ثنااللہ خان ،ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن رانا شاہد سلیم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک بھر کے مندروں اور گورودوارہ کو مذہبی روایات کے مطابق اصل حالت میں بحالی، تز ین و آرائش ،بلڈ نگز کی حفا ظت اور ان میں بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس مین طے پایا کہ آپس میں معاہدہ برائے خصوصی تعاون بھی کیا جائے گا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن رانا شاہد کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایات پر ایم او یودستخط ہونے کے بعد تعمیراتی کاموں کا آغازکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :