پ*امیتابھ بچن نے اپنی بلاک بسٹر فلموں سے جڑی یادگار تصویر شیئر کردی

ہفتہ 18 جون 2022 18:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2022ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ماضی کی اپنی بلاک بسٹر فلموں سے جڑی یادگار تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار نے 1978ء کی نایاب تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ کی فلمیں دیکھنے کیلئے سینماء کے باہر لوگوں کی لمبی قطار ہے۔ لیجنڈری اداکار کیلئے ماضی کے یہ لمحات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر میری 1978کی ڈون فلم سے متعلق ہے جسے دیکھنے کی غرض سے سینکڑوں فلمی شائقین پیشگی بکنگ کرانے کیلئے لمبی قطار میں کھڑے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ سال کے دوران ڈون کے علاوہ چار مزید بلاک بسٹر فلمیں بنائیں جن میں کمسے وادی، تریشول، مقدر کا سکندر اور گنگا کی سوگندھ شامل ہیں، ان میں سے چند فلمیں تو 50ہفتوں تک چلی ہیں، وہ بھی کیا دن تھے۔

متعلقہ عنوان :