Live Updates

قائد حزب اختلاف نے بجٹ پربحث کیلئے آنے کی حامی بھری ،پھر انکار کر دیا‘ عظمیٰ بخاری

جعلی سپیکر نے مرضی کے رولز بنانے ہیں تو ایسے ایوان نہیں چل سکتا‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

ہفتہ 18 جون 2022 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2022ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخا ری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں،پرویز الٰہی عمران خان کی طرح حواس باختہ ہوچکے ہیں،پنجاب کا بجٹ اجلاس گورنر پنجاب نے بلایا ہے یہ آئینی اور قانونی اجلاس ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جعلی سپیکر نے اپنی مرضی کے رولز بنانے ہیں تو ایسے ایوان نہیں چل سکتا،ہم نے قائد حزب اختلاف سبطین خان کو بجٹ اجلاس میں بحث کا آغاز کرنے کے لئے فون کیا،وہ اجلاس میں شرکت کے لئے تیار ہوگئے تھے لیکن پھر ان کو شاید کوئی فون کال آگئی تھی کہ انہوں نے اجلاس میں آنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کی شاید انا ء کی تسکین نہ ہو لیکن پنجاب کے 12کروڑ عوام کو ان کا بجٹ مل گیا ہے ،پنجاب کے انتظامی معاملات کو پرویز الٰہی کی خواہش پر التوا ء میں نہیں رکھا جاسکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات