Live Updates

ْ عمران نیازی قومی اداروں کے خلاف مہم کو بند کریں عوام تمہیں مسترد کرچکے ہیں‘ عمران نذیر

آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود ایسا بجٹ دیا جو ملک میں معاشی استحکام لائیگا ‘رکن اسمبلی

اتوار 19 جون 2022 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ عمران نیازی قومی اداروں کے خلاف مہم کو بند کریں عوام تمہیں مسترد کرچکے ہیں، اب تمہارا ہر شو فلاپ ہوگا قوم تمہارے جیسے نیازیوں اعتماد نہیں کرتی، پنجاب کا بجٹ غریب کا بجٹ ہے جو کہ صوبے میں معاشی استحکام لیکر آئیگا۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود ایسا بجٹ دیا جو ملک میں اسی طرح کا معاشی استحکام لائیگا جس طرح 2018 میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم تھا۔انہوں نے کہا چار سال جو ٹولہ ملک پر مسلط رہا اس کی نااہلی کی وجہ سے عوام مہنگائی میں پس رہی ہے، آج اتحادی حکومت برسراقتدار ہے جس میں تمام جماعتیں غریب عوام اور متوسط طبقہ کی فلاح کا سوچ رہی ہیں۔ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے اور ایڈہاک ریلیف کو ضم کرنے کا حکم دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات