ٓوفاقی حکومت سودی نظام کے خاتمہ کے فیصلے پربتدریج عملدرآمدکرائے،مولانامحمدسلمان سلیم بٹلہ

اتوار 19 جون 2022 19:25

ٖ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2022ء) پاکستان اسلامک ریپبلکن پارٹی کراچی کے رہنمامولانامحمدسلمان سلیم بٹلہ نے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی حکومت سودی نظام کے خاتمہ کیلئے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پربتدریج عملدرآمدکرائے جو انتہائی ناگزیرہے،اس کیلئے علماء وماہرین پرمشتمل کمیٹی قائم کی جائے جو اس ضمن میںملک وقوم کی صحیح رہنمائی کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میںسب سے بڑی روکاو ٹ سودی نظام ہے سودکے نظام نے ہماری تمام ترمعیشت کونہ صرف جکڑرکھاہے بلکہ سودی نظام نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے قومی خزانہ کی سب سے زیادہ تررقم سودی قرضوںکی ادائیگی پرخرچ ہوتی ہے وطن عزیزمیںتمام ترمہنگائی ،غربت وبے روزگاری کی بڑی وجہ بھی سودی نظام ہے اس لیئے سودکی لعنت کایکسرخاتمہ انتہائی ضروری ہے انہوںنے کہاکہ سودکی وجہ سے پاکستان پرمزید قرضہ روزبروزبڑھ رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :