ہاتھ سے لکھے گئے دنیا کے سب سے بڑےقرآن پاک کی ایک روزہ زیارت کا اہتمام

پیر 20 جون 2022 16:30

فیصل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) فیصل آباد پریس کلب کے زیر اہتمام فیصل آباد کی نثار کالونی کے رہائشی پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی کے ہاتھ سے لکھے گئے 40فٹ لمبے، ساڑھے 8فٹ چوڑے،31صفحات اور 2جلدوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قرآن پاک کی ایک روزہ زیارت کا اہتمام کیا گیا جس میں صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد بلال اشرف بسرا اورسول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی کی قرآنی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر امتیاز حیدر نے بتایاکہ یہ قرآن مجید 425دن میں مکمل ہوا۔پریس کلب فیصل آباد کے صدر شاہد علی اورسیکرٹری عزادارحسین عابدی نے اس شاندار کاوش پر پیر امتیاز حیدرکو خراج تحسین پیش کیا۔