سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق اور دیگر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت 30جون تک ملتوی

جمعرات 23 جون 2022 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) احتساب عدالت میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق اور دیگر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم منصور مظفر کے وکیل نجم الزمان کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کارروائی نہ ہوسکی۔عدالت نے کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔