
آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھنے کے سگریٹ پر ٹیکس بڑھانا ہوگا، سید خورشید شاہ، اس صنعت ہر ٹیکس 200 ارب روپے تک لے جائیں گے، وزیر خزانہ
جمعہ 24 جون 2022 15:30
(جاری ہے)
سگریٹ پر ٹیکس میں مزید اضافہ کیا جائے۔اس کا مقصد ٹیکس وصول کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے فی سگریٹ ایک روپیہ اضافی ٹیکس کی سفارش کی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی کمیٹی بنائی جائے جو ہر شعبہ کے ٹیکس کا جائزہ لے۔وزیر اعظم نے بھی سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سے اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے کم سے کم 70 ارب روپے کا اضافی ٹیکس ہدف ہونا چاہییے۔انہوں نے کہا کہ آج وزراء کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔جن حالات میں یہ بجٹ پیش کیا گیا اس پر وزیر خزانہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمباکو نوشی مضر صحت اور صحت کے شعبہ پر ایک بوجھ ہے،آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھنے کے سگریٹ پر ٹیکس بڑھانا ہوگا۔اس اقدام سے قوم خوش ہوگی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خورشید شاہ کے شکر گزار ہیں کہ یہ معاملہ اٹھایا ہے،وزیر اعظم خود بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں،وہ اس کے مضر اثرات سے آگاہ ہیں،انہوں نے اس شعبہ سے 70 ارب روپے اضافی ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی ہےاور یہ ٹیکس جمع کرکے بتادیں گے۔اس سال اس شعبہ سے 150 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے اور آئندہ سال اسے 200 ارب روپے تک لے جائیں گے۔اس پر شرح کیا ہوگی یہ مجھ پر چھوڑ دیں۔بڑی کمپنیوں کی آمدن سے پر 10 فیصد اضافی انکم ٹیکس لگارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.