قومی اسمبلی کےاجلاس میں سگریٹ کی قیمتیں زیادہ کرنے کی گونج

خورشید شاہ نےسگریٹ کی قیمتیں دگنی کرنے کی تجویزدے دی،وزیراعظم بھی سگریٹ نوشی کیخلاف ہیں،وزیرخزانہ

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 24 جون 2022 15:41

قومی اسمبلی کےاجلاس میں سگریٹ کی قیمتیں زیادہ کرنے کی گونج
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2022ء) قومی اسمبل کے اجلاس میں سگریٹ نوشی کی قیمتیں دگنی کرنےکی تجویز سامنے آئی ہے،وفاقی وزیر خورشید نےسگریٹ نوشی کی قیمتیں دگنی کرنے کی تجویزدے دی،میڈیا رپورٹس کےمطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہناتھا کابینہ سے مشاورت کی ہے کہ لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اوران کی صحت کی حفاظت کیلئے سگریٹ کی قیمت دُگنی کردینی چاہیے، ہمیں لوگوں کو کینسر سے بچانا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ تمباکونوشی صحت کے بجٹ پربہت بڑا بوجھ ہے،سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگا اورعوام بھی خوش ہوں گے۔

اس موقع پروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آج وزیراعظم نے جن بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ٹیکس لگانےکا اعلان کیا ان میں سگریٹ انڈسٹری بھی شامل ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ غربت کم کرنے کیلئے بڑی صنتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگارہے ہیں ۔جن صنعتوں پر ٹیکس لگایا جارہاہے کہ ان میں سسیمنٹ ،شوگر،اسٹیل،آئل اینڈ گیس سیکٹر، ٹیکسٹائل ،بیکنگ ،سگریٹ ،آٹوموبائل اور بیور یجزسمیت دیگر انڈسٹریز شامل ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ سخت فیصلوں سے وقتی مشکلات ہوں گی مگر آگے آسانیاں ہوں گی۔حکومت سنبھالنے کے بعد ہمارے پاس 2 راستے تھے، ایک الیکشن اصلاحات کر کے انتخابات کی جانب جائیں اور دوسرا راستہ سخت فیصلے کریں اور ڈوبتی معیشت کو سنبھالیں ، ہم نے فیصلہ کیا یہ وقت سیاست بچانے کا نہیں ہے ، پہلا فیصلہ سیاسی ساکھ کو بچا کر عوام کے لیے مشکل پیدا کرتے لیکن ضمیر کی آواز کہتی ہے یہ عوام اور اپنے ساتھ زیادتی ہو گی اور تاریخ معاف نہیں کرے گی ، یہ وقت سیاست کو نہیں ریاست کو بچانے کا ہے۔