فرئیرہال میں تعمیرات، ڈی جی پارکس اورڈی جی اینٹی انکروچمنٹ پرفردِ جرم عائد

عدالت نے ڈی جی پارکس کے ایم سی اور ڈی جی اینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی کو معطل کردیا

بدھ 29 جون 2022 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) فرئیرہال میں تعمیرات کے معاملے پرعدالت ڈی جی پارکس اور ڈی جی اینٹی انکروچمنٹ پرتوہین عدالت کی فردِ جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں فرئیرہال میں تعمیرات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی پارکس اور ڈی جی اینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی پرتوہین عدالت کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ دونوں افسران نے سندھ ہائی کورٹ کے 20 جون کے عدالتی احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا۔

عدالت نے عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے سے متعلق تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔عدالت نے ڈی جی پارکس کے ایم سی اور ڈی جی اینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے تک دونوں افسران معطل رہیں گے۔ انکوائری کمیشن ایک ماہ میں کارروائی مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے۔عدالت نے 20 جون کو فرئیرہال سے تعمیرات ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔وکیل درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ کے ایم سی نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لیا ہے۔کے ایم سی نے سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں ماروی مظہر نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔