خیبرپختونخوا: نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کرادی

بدھ 29 جون 2022 19:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر نسوار کی قیمتوں میں بھی اضافے کے بعد شہری نے پولیس میں شکایت درج کرادی ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شہری نسوار مہنگی ہونے کی شکایت لے کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جا پہنچا۔شہری نے مہنگی نسوار اور کم وزن کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں تو ہوجائیں لیکن نسوار کیسے مہنگی ہوگئی