رمیز راجہ جونیئر کا وقار یونس پر نسل پرستی کا الزام
میرا واحد انٹرنیشنل ٹور وقار یونس کے طنز کی وجہ سے خوفناک ہو گیا، صرف گھر واپس جانا چاہتا تھا، کوچ نے مجھے پنجابی سیکھنے کا کہا، سہیل خان کیساتھ ٹریننگ بھی نہ کرنے دی: انٹرنیشنل کرکٹر
ذیشان مہتاب اتوار 3 جولائی 2022 13:57
(جاری ہے)
مزید یہ کہ رمیز راجہ جونیئر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وقار یونس نے انہیں پنجابی سیکھنے کو کہا اور انہیں کراچی کے فاسٹ باؤلر سہیل خان کے ساتھ ٹریننگ کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے مجھے ٹیم میں برقرار رہنے کے لیے پنجابی سیکھنے کو کہا ،وہ تمام ٹیم میٹنگز میں پنجابی بولتے تھے۔ رمیز جونیئر کے مطابق ایک بار انہوں نے کراچی کے فاسٹ باولر سہیل خان کے ساتھ ٹریننگ کے لیے جانے کو کہا تو وقار یونس انکار کرتے ہوئے بولے کہ یہ کراچی کی ٹیم نہیں ہے۔ دریں اثناء ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد گذشتہ ایک ہفتے کے دوران متحرک ہوکر اپنے خلاف وقار یونس کی رپورٹ پر مسلسل بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے پھر کہا ہے کہ 2015ء کے ورلڈ کپ کے بعد مصباح الحق کی جگہ نجم سیٹھی مجھے کپتان بنانا چاہتے تھے۔ وقار یونس کے ریمارکس نے میرا کیرئیر تباہ کردیا۔ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو سزا دی جائے لیکن کیریئر کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔ وقار یونس نے میرے خلاف ایک رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کروائی تھی، رپورٹ خود نہیں دیکھی لیکن ایک افسر نے بتایا تھا کہ میرے اور عمر اکمل کے حوالے سے وقار یونس نے یہ رپورٹ دی ہے۔ خیال رہے کہ سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی وقار یونس پر تنقید کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ اور قومی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ان سے متعلق سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ دلچسپ بات ہے کہ وقار یونس نے ماضی میں شاہد آفریدی کو سخت غصے والا اور غیرسنجیدہ قرار دیا تھا، اس رپورٹ پر آفریدی کو قیادت سے ہٹاکر ذمہ داری مصباح الحق کو سونپ دی تھی۔ جواب میں شاہد آفریدی نے ردعمل میں کہا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ میں ہر شخص کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔ ان الزامات پر موقف کیلئے آسٹریلیا میں موجود وقار یونس سے رابطہ نہیں ہوسکا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.