ہم نے 2013 کے اپنے دور اقتدار میں یونین کونسل بڑیلہ شریف میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ،سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نوابزادہ طاہر الملک

اتوار 3 جولائی 2022 17:30

لالہ موسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے یونین کونسل بڑیلہ شریف کے مختلف دیہات کے دورہ کے دوران ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2013 کے اپنے دور اقتدار میں یونین کونسل بڑیلہ شریف میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے بجلی سوئی گیس، سڑکوں، گلیوں، نالیوں کی تعمیر کو مکمل کرایا انشاء اللہ آئندہ بھی یونین کونسل بڑیلہ شریف کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ جتنے بھی ترقیاتی کام ہوں گے ہم اپنے سنگ دھڑے کی مشاورت اور ان کی مرضی کے مطابق کریں گے، وہ ساتھی جو نسل در نسل ہمارے خاندان کے ساتھ چلے آ رہے ہیں جن لوگوں نے پچھلے چار سالہ اپوزیشن کے کڑے دور میں مشکلات سہی ان کی محبت اور پارٹی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مشکل حالات میں ساتھ دینے والے دوست آج اقتدار کے دنوں میں بھی ہماری پہلی صفوں میں شامل ہوں گے، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ جو نئے دوست ہمارے ساتھ شمل ہوئے ہیں یہاں جو شامل ہونے جا رہے ہیں انہیں بھی کبھی پیچھے نہیں چھوڑیں گے بلکہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور حلقہ بھر میں تمام دیہات میں بلا تفریق ترقیاتی کام ہوں گے، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ ہمارے لئے پورا حلقہ این اے 68 قابل احترام ہے چاہے کوئی کسی بھی پارٹی سے کیوں نہ ہو انشائ اللہ جولائی تعمیر و ترقی کے لحاظ سے مثالی ماہ ثابت ہو گا اور حلقہ بھر میں لا تعداد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا۔\378