ایم کیو ایم رہنما بابر غوری گرفتار کر لیے گئے

سابق وفاقی وزیر 2015 سے بیرون ملک مقیم تھے، پیر کے روز انہیں پاکستان واپسی پر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 جولائی 2022 23:24

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری گرفتار کر لیے گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2022ء) ایم کیو ایم رہنما بابر غوری گرفتار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات کو سندھ پولیس کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی سیاسی گرفتاری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متحدہ رہنما 2015 سے بیرون ملک مقیم تھے، پیر کے روز انہیں پاکستان واپسی پر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صولت مرزا کے انکشافات کے بعد بابر غوری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، ایم کیو ایم رہنما کئی کیسز میں مطلوب تھے۔ کچھ روز قبل بابر غوری کی ممکنہ پاکستان واپسی کی اطلاعات سامنے آنے پر سیکورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ بدھ کے روز بابر غوری جب بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو ابتدائی طور پر انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا، بعد ازاں انہیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔