جونیئر لیگ کے مینٹور شعیب ملک تاحال قومی ٹیم کو دستیاب
سابق کپتان کا اگر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں انتخاب ہوا تو لیگ کیلئے متبادل کا تقرر ہوگا : بورڈ
ذیشان مہتاب منگل 5 جولائی 2022 13:42
(جاری ہے)
گزشتہ دنوں پی سی بی کی جانب سے انھیں جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی کے ساتھ پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور مقرر کرنے کا اعلان سامنے آیا، اس سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید شعیب ملک بطور کرکٹر اپنے مستقبل سے مایوس ہو گئے اور اب کوچنگ کا کیریئر اپنائیں گے، البتہ حقائق اس کے برعکس اور وہ بدستور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ شعیب ملک ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے لہذا قومی ٹیم کی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں، اگر سلیکٹرز نے انھیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے منتخب کر لیا تو ہم پی جے ایل میں کسی متبادل مینٹور کا تقرر کریں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پاکستان جونیئر لیگ کی مجوزہ تاریخیں یکم سے 15 اکتوبر ہیں، میگا ایونٹ کے قریبی تاریخوں میں انعقاد کی وجہ سے ہی بطور مینٹور بعض بڑے غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہ کی جا سکیں جو کمنٹری یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہ تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.