کوہاٹ،کمشنر محمد جاوید مروت کا ڈویژنل پراجیکٹس ریویو کمیٹی کااجلاس

منگل 5 جولائی 2022 17:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد جاوید مروت نے منگل کے روز اپنے دفتر میں ڈویژنل پراجیکٹس ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہاٹ،پراجیکٹ ڈائریکٹر کوہاٹ ڈویژن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ اور ضلع کوہاٹ و ہنگو کے تمام تعمیراتی محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں اضلاع کے مختلف زیر تعمیر و تکمیل منصوبوں پر کام کی رفتار اور اب تک حاصل کئے گئے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔کمشنر نے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کام میں معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔