اعظم خان، عماد وسیم اور محمد عامر رواں سال سی پی ایل میں شرکت کریں گے

وکٹ کیپر بلے باز بارباڈوس رائلز، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اور آل راؤنڈر جمیکا تلاواز کی نمائندگی کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 جولائی 2022 16:41

اعظم خان، عماد وسیم اور محمد عامر رواں سال سی پی ایل میں شرکت کریں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جولائی 2022ء ) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو بارباڈوس رائلز نے مسلسل دوسرے سیزن کے لیے آئندہ کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے اپنے غیر ملکی سٹارز میں سے ایک کے طور پر سائن کیا ہے۔ ہارڈ ہٹر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر اور مجیب الرحمان جیسے کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ ٹیم کے بیرون ملک معاہدوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ٹریور پینی نے کہا کہ ہم بھی اس توانائی اور حوصلہ افزائی سے خوش ہیں جو اعظم خان گروپ میں لا سکتے ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزن میں ہمارے لیے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا۔

پچھلے سیزن میں اعظم خان نے بلے بازی کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اننگز میں 22.25 کی اوسط سے 178 رنز بنائے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی، انہوں نے 125 کا انتہائی صحت مند سٹرائیک ریٹ برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

اس سال پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلنے والے اعظم خان اپنی ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سے ایک تھے، انہوں نے 11 اننگز میں 30 کی اوسط سے 296 رنز بنائے۔

دریں اثناء جمیکا تلوہ نے پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بطور اوور سیز کھلاڑی منتخب کیا ہے۔ گزشتہ سال بارباڈوس رائلز کے لیے کھیلنے والے محمد عامر نے سات اننگز میں 13.54 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کیں، ان کی بہترین بولنگ کے اعداد و شمار 21 رنز دیکر 3 وکٹیں لینا تھیں۔ عماد وسیم کو ان کی فرنچائز جمیکا تلاواہ نے 15.22 کی اوسط سے چھ اننگز میں 9 وکٹیں لینے کے بعد برقرار رکھا ہے اور گزشتہ سال ان کی بہترین باؤلنگ 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینا تھیں۔