کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ
بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، جولائی میں 2 روپے 63 پیسے اور اگست کے بلز میں 6 روپے 89 پیسے وصول کیے جائیں گے۔ نیپرا
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جولائی 2022 21:09
(جاری ہے)
دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عید الاضحٰی سے قبل شہریوں کو بجلی کا بڑا جھٹکا دے دیا اور بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اضافی وصولی جولائی کے بلوں میں کی جائے گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اس رقم میں اضافے کی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے کے حوالے سے سماعت 27 جون کو آن لائن کی گئی تھی جس کے بعد فریقین کے دلائل سننے کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔نیپرا میں مختلف پاور کمپنیوں کی جانب سے 13.89 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی لیکن نیپرا نے 7.9 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی۔اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی،اس اضافے سے کی-الیکٹرک صارفین پر19 ارب روپے سےزائد کا اضافی بوجھ پڑیگا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم نیپرا کی جانب سے 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.