پاکستان نامساعد حالات سے گزر رہا ہے۔ کراچی میں تاثر شدید ہوتا جارہا کہ کراچی والوں پر شب خون مارا جا رہا ہے، مصطفی کمال
جمعرات 7 جولائی 2022 22:21
(جاری ہے)
عوام کو اگر اپنے مسائل حل کرانے ہیں تو تمام سیاسی وابستگیاں پس پشت ڈال کر پاک سرزمین پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنا ہوگا اور گھروں سے نکل کر ظالموں کا ہاتھ ظلم اور دھاندلی سے روکنا ہوگا۔
الیکشن جھنڈے بینرز لگا کر نہیں جیتے جاسکتے بلکہ اپنے منشور اور پیغام کو لوگوں تک پہنچا کر جیت سکتے ہیں۔ہمارے چار ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا یے دیگر ساتھیوں کی ضمانت منظور ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو غریب و متوسط طبقے کا کوئی خیال نہیں جو ملکی معیشت چلانے کے لیے دن رات محنت کرتا ہے، اس کے باوجود پانی، بجلی، گیس جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔ ہماری امن سے رہنے کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ لانڈھی کے ضمنی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور دہشت گردی ہوئی، دہشتگرد تنظیم ٹی ایل پی نے ہمارے مرکزی رہنماں اور متعدد کارکنان پر گولیاں برسائی گئیں۔ مجھ پر اور انیس قائم خانی پر جان لیوا حملہ ہوا لیکن آج کی تاریخ تک سندھ پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ ہمارے ہی 16 کارکنان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کے دفعات ڈال کر گرفتار کر لیئے۔انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے را کی تسلط ہو ختم کیا یہاں پر کلمہ پڑھنے والے کلمہ پڑھنے والے کو قتل کر رہے تھے، اس سیاہ دور کا ختم کیا آج شہر میں امن ہے، یہ پی ایس پی کی قربانیوں کو نتیجہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.