مختلف شہروں میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،چھتیںگرنے سے دو بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق ،9زخمی
بارش سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ،کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا
جمعرات 21 جولائی 2022 13:30
(جاری ہے)
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 7 گھنٹے کی مسلسل بارش نی20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش سے لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور ان میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جس سے گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کرتے رہے۔
کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ۔مختلف شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہورتی رہیں ،ٹریفک سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنے دفاتر اور کاروبار پرپہنچنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسری جانب شدید بارش سے لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیوں کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا ۔ درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی تاہم بارش کا سلسلہ رکتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں کے فیلڈ سٹاف نے بجلی کی بحالی کے لئے کاوشیں شروع کر دیں اور مرحلہ وار بجلی بحال کی جاتی رہی ۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم دیا دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، واسا اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیںمتعلقہ حکام فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، منتخب نمائندے بھی اپنے علاقوں میں نکاسی آب کے کام کو مانیٹر کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات ڈنگہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس سے میاں بیوی سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے کے نیچے آکر 2 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ عائشہ اور 14 سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی ہے۔لاہور میں سلامت پورہ کے علاقہ عید گاہ کے قریب شدید بارش سے گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارش میں ٹی آر کی بنی ہوئی چھت زمین ہو گئی ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔ ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.